سری لنکا کازمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، اینجلو میتھیوز کی واپسی

کولمبو۔9جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار آل رائونڈر اینجلو میتھیوز نے سکواڈ میں واپسی کی ہے، ونیندو ہسارنگا ٹی ٹونٹی کے مستقل کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 36 سالہ تجربہ کار کھلاڑی میتھویز نے آخری مرتبہ 2021ء میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم …

کولمبو۔9جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار آل رائونڈر اینجلو میتھیوز نے سکواڈ میں واپسی کی ہے، ونیندو ہسارنگا ٹی ٹونٹی کے مستقل کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 36 سالہ تجربہ کار کھلاڑی میتھویز نے آخری مرتبہ 2021ء میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم کی قیادت کرنے والے ونیندو ہسارنگا سمیت نوان تھوشارا اور اکیلا دھننجیا نے بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی کی ہے۔

تھوشارا نے ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے بعد سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ دھننجیا کو آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دنیتھ ویلالاگے اور چمیکا کرونارتنے کو سکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ پاتھم نسانکا کی سکواڈ میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان ونیندو ہسارنگا، چارتھ اسالنکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراورکرما، کوسل جانیتھ پریرا، اینجلو میتھیوز، داسن شناکا، دھننجیا ڈی سلوا، کمنڈو مینڈس، مہیش تھیکشانا، دشمانتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پاتھی رانا، نوان تھوشارا اور اکیلا دھننجیا شامل ہیں جبکہ پاتھم نسانکا کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔