سری لنکا کا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد واپسی

کولمبو ۔02 ستمبر(اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017ءمیں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، دانشکا گونا تھلیکا بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نیروشن ڈکویلا، لاہیرو کمارا، پراباتھ جے سوریا اور شیہان …

کولمبو ۔02 ستمبر(اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017ءمیں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، دانشکا گونا تھلیکا بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نیروشن ڈکویلا، لاہیرو کمارا، پراباتھ جے سوریا اور شیہان جے سوریا کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔

مزید خبریں