سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم چریتھ اسالنکا کی قیادت میں ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی …

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم چریتھ اسالنکا کی قیادت میں ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ شائقین کرکٹ پاک سری لنکا مقابلوں کے بے حد منتظر ہیں۔ ون ڈے سیریز کے اختتام پر سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

سہ ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید خبریں