سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے تربیتی کیمپ کیلئے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی )قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے والے 18 قومی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔کھلاڑی18ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈ می لاہور میں اکھٹے ہوں گے اور کیمپ 19 ستمبر سے 23ستمبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا ۔کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اظہر علی ،شان مسعود ،احمد شہزاد ،سمیع اسلم ،بابر اعظم ،اسد شفیق ،حارث سہیل ،عثمان صلاح الدین ،سرفراز احمد ( کپتان )محمد رضوان ،یاسر شاہ ،۔محمد اصغر ،بلال آصف ،میر حمزہ ،محمد عامر ،حسن علی ،محمد عباس اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔