کولمبو ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سنیئر بیٹسمین روز ٹیلر نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، خوشی ہے کہ اننگز ٹیم کے کام آئی، جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ روز ٹیلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 48 رنز کی دھواں …
سری لنکا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، دوسرا میچ جیت کر سیریز نام کریں گے، روز ٹیلر

مزید خبریں
کولمبو ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سنیئر بیٹسمین روز ٹیلر نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، خوشی ہے کہ اننگز ٹیم کے کام آئی، جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ روز ٹیلر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر مرد میدان کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں بڑا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، ہدف کے تعاقب میں کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ (آج) منگل کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔








