سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع روون ویجی وردھنے کا کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع روون ویجی وردھنے نے کہا ہے کہ سری لنکا تامل علیحدگی پسندوں کیخلاف جنگ کے دوران پاکستان کی مسلسل اور غیر مشروط حمایت کھبی بھی فراموش نہیںکریگا۔پاکستان نے دہشت گردی …
سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع روون ویجی وردھنے کا کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب
مزید خبریں
سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع روون ویجی وردھنے کا کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سری لنکا کے وزیر مملکت برائے دفاع روون ویجی وردھنے نے کہا ہے کہ سری لنکا تامل علیحدگی پسندوں کیخلاف جنگ کے دوران پاکستان کی مسلسل اور غیر مشروط حمایت کھبی بھی فراموش نہیںکریگا۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے،سری لنکا تمام چیلنجوں میں ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز کولمبو میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔وزیر مملکت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔قبل ازیں مہمان خصوصی ویجی وردھنے کمانڈرز سری لنکن آرمی، نیوی، دفاعی اتاشی اور سری لنکا میں پاکستان کے قائمقام ناظم ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز سپرا کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ قائمقام ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز نے یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔سری لنکا کے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں انتہائی خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں۔








