کولمبو۔16فروری (اے پی پی):سری لنکن بحریہ نے ضلع جافنا میں کنکی سنتھورائی کے قریب اپنی سمندری حدود میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ شنہوا کے مطابق سری لنکن بحریہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ماہی گیر گزشتہ رات کو سری لنکن سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران دو کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ بحریہ نے …
سری لنکن بحریہ نےغیر قانونی شکار کے الزام پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
کولمبو۔16فروری (اے پی پی):سری لنکن بحریہ نے ضلع جافنا میں کنکی سنتھورائی کے قریب اپنی سمندری حدود میں مبینہ طور پر غیر قانونی شکار پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ شنہوا کے مطابق سری لنکن بحریہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ماہی گیر گزشتہ رات کو سری لنکن سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران دو کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ بحریہ نے بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید تحقیقات کے لیے محکمہ ماہی گیری و آبی وسائل کے حوالے کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی کشتیوں کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت اور آپریشن جاری ہیں کیونکہ اس سے مقامی ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔








