ہرارے ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بلے باز کوشل سلوا زمبابوے کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوشل سلوا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ کیریئر کی چوتھی سنچری سے صرف 6 رنز کی دوری پر تھے کہ والر نے 94 کے انفرادی سکور پر انہیں آﺅٹ کر دیا۔