سری لنکن ٹیم جیت کا عزم لئے بنگلہ دیش پہنچ گئی

سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

ڈھاکہ۔16مئی (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے بنگلہ دیش پہنچ گئی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم تین روز قرنطینہ کے بعد بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔ اس سے قبل مہمان ٹیم 21 مئی کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے25 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز شیر بنگلہ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔