سری لنکن کرکٹ بورڈ کے انتخابات 31 مئی کو ہوں گے، بورڈ کی غیرمعمولی جنرل میٹنگ (کل) ہوگی

کولمبو ۔ 17 مئی (اے پی پی) سری لنکن وزارت کھیل نے اٹارنی جنرل ڈیپارٹمنٹ حکام سے مشاورت کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کو انتخابات کی اجازت دے دی، انتخابات 31 مئی کو ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ نے ابتدائی طور پر 19 مئی کو انتخابات کا اعلان کر رکھا تھا تاہم وزارت کھیل کی مداخلت کے بعد اسے 27 اپریل کو انتخابات ملتوی کرنے پڑے تھے۔ سری لنکا …

کولمبو ۔ 17 مئی (اے پی پی) سری لنکن وزارت کھیل نے اٹارنی جنرل ڈیپارٹمنٹ حکام سے مشاورت کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کو انتخابات کی اجازت دے دی، انتخابات 31 مئی کو ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ نے ابتدائی طور پر 19 مئی کو انتخابات کا اعلان کر رکھا تھا تاہم وزارت کھیل کی مداخلت کے بعد اسے 27 اپریل کو انتخابات ملتوی کرنے پڑے تھے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت کھیل نے انتخابات کی اجازت دے دی ہے اور اب انتخابات 31 مئی کو ہوں گے، اس سلسلے میں بورڈ کی غیرمعمولی جنرل میٹنگ (کل) ہفتہ کو ہو گی جس میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے موجودہ عہدیداران کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی۔