سعودیوں کو مکہ میں سرمایہ کاری کا مشورہ

جدہ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ایک بار پھر سعودی تاجر خواتین و حضرات کو مکہ مکرمہ او راس کی کمشنریوں میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے اپنے نائب شہزادہ بدر بن سلطان کی موجودگی میں مکہ کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں منصوبوں کے فروغ پر ہونے والے مباحثے کا افتتاح کیا۔ اس میں 200 سے زیادہ سرکاری اداروں کے …

جدہ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ایک بار پھر سعودی تاجر خواتین و حضرات کو مکہ مکرمہ او راس کی کمشنریوں میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے اپنے نائب شہزادہ بدر بن سلطان کی موجودگی میں مکہ کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں منصوبوں کے فروغ پر ہونے والے مباحثے کا افتتاح کیا۔ اس میں 200 سے زیادہ سرکاری اداروں کے مدیران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار خواتین و حضرات کے لئے مکہ مکرمہ اسکی کمشنریوں اور تحصیلوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی جس میں لاگت کم اور منافع زیادہ ہوگا۔ وہ اس سے قبل بھی سعودی سرمایہ کاروں کو اس قسم کا مشورہ دے چکے ہیں۔