سعودی اور اردنی ولی عہد کی ریاض میں ملاقات، حالیہ حوثی حملوں پر تبادلہ خیال

سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں شاہی شخصیات نے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاض۔3نومبر (اے پی پی):سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں شاہی شخصیات نے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنائے جانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے مملکت کی جانب سے اپنی سلامتی، شہریوں اور رہائشیوں کےحوالے سے درپیش خطرات سے نمنٹے اور اپنے وسائل کے تحفظ کے لیےاٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل سپورٹ کا عزم ظاہر کیا۔