ریاض۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت کی پولیس نے عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار 4 مقامی شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ محکمہ امن عامہ نے کہا کہ ان لوگوں نے فائرنگ کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی …
سعودی دارالحکومت ریاض میں عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار

مزید خبریں
ریاض۔12اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت کی پولیس نے عوامی مقامات پرفائرنگ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار 4 مقامی شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے کہا کہ ان لوگوں نے فائرنگ کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔محکمہ امن عامہ نے کہا کہ عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔








