سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا

اریاض۔2جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹر ’’ہیکساگون‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں معاون وزیر داخلہ برائے ٹیکنیکل امور شہزادہ فہد بن خالد بن فیصل، وزیر ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔’’ہیکساگون‘‘ ڈیٹا سینٹر 30 ملین مربع …

اریاض۔2جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹر ’’ہیکساگون‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں معاون وزیر داخلہ برائے ٹیکنیکل امور شہزادہ فہد بن خالد بن فیصل، وزیر ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔’’ہیکساگون‘‘ ڈیٹا سینٹر 30 ملین مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس کی کل گنجائش 480 میگا واٹ ہوگی۔

’ٹائر فایئو‘ کی عالمی رینکنگ میں دنیا کا سب سے بڑا سینٹر الیکٹرانک سروسز پر بڑھتے ہو ئے انحصار کے تناظر میں سرکاری ڈیٹا سینٹرز کے لئے اعلیٰ ترین معیار، سکیورٹی اور آپریشنل تیاری کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الغامدی نے کہا ہے کہ اس پراجیکٹ سے مملکت کو ڈیٹا اور اے آئی میں عالمی رہنما بننے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت نے سینٹر کے مستقبل کے منصوبے کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر شروع کیا جانے والا قومی منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کے نتیجے میں سامنے آیا۔ہیکساگون ڈیٹا سینٹر کا قیام وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں مملکت کو مثالی عالمی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کا کہ یہ منصوبہ خطے میں ڈیٹا سینٹر کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہوگا جسے’’ٹی آئی اے 942 ‘‘کے انٹرنیشنل انجیئرنگ سٹینڈرز کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جو آپریشنل سسٹم کے تحت کام کرتے ہوئے تکنیکی انفراسٹرکچر کی کارگردگی کو بڑھاتا اور معیار کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر ہیکساگون ماحول دوست ہے جو توانائی کی بچت اور سمارٹ کولنگ کے حوالے سے اختراعی حل کے ساتھ ساتھ جدید طریقوں کے باعث کم توانائی والی کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر انحصار کرتا ہے۔ سینٹر کا شمار دنیا کے سب سے بڑے گرین ڈیٹا سینٹرز میں ہو گا۔ر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الغامدی نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر منصوبے سے سالانہ 30 ہزار ٹن کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی جس سے گھریلو پیداوار سے تقریبا 10.8 ارب ریال کے معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس منصوبے سے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مملکت کی عالمی حیثیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں