ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض میٹرو کے آغاز سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ وزیٹرز اور سیاحوں کو بھی شہر کی سیر کرنے میں سہولت ہو گئی ہے۔سبق نیوز کے مطابق ریاض میٹرو انتظامیہ کی جانب سے چھ ٹریکس کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر شخص اپنی منزل کا تعین کرکے باسانی وہاں پہنچ سکتا ہے۔ ریاض میٹرو کے 6 روٹس …
سعودی دارالحکومت میں ریاض میٹرو کے چھ ٹریکس کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ

مزید خبریں
ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض میٹرو کے آغاز سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ وزیٹرز اور سیاحوں کو بھی شہر کی سیر کرنے میں سہولت ہو گئی ہے۔سبق نیوز کے مطابق ریاض میٹرو انتظامیہ کی جانب سے چھ ٹریکس کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر شخص اپنی منزل کا تعین کرکے باسانی وہاں پہنچ سکتا ہے۔
ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔میٹرو تک پہنچنے کے لیے مختلف روٹس پر عوامی بس سروس بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے میٹروسٹیشن تک بغیرکسی تاخیر کے پہنچ سکیں۔
واضح رہے کہ ریاض کے رائل کمیشن نے گزشتہ بدھ سے ریاض میٹرو کے قصر الحکم سٹیشن کو بھی کھول دیا ہے۔یہ سٹیشن ریاض میٹرو کے چار اہم سٹیشنوں میں سے ایک ہے جو بلیو اور اورنج لائنوں کو بس نیٹ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔ ریاض میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔








