سعودی دارلحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن میں عسکری و دفاعی شعبوں میں 33 ارب ریال کے 60 معاہدے

ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن میں عسکری و دفاعی شعبوں میں 33 ارب ریال کے 60 معاہدے طے پائے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کے اختتام پر جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر اور نمائش کے چیئرمین انجینئر …

ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے تیسرے ایڈیشن میں عسکری و دفاعی شعبوں میں 33 ارب ریال کے 60 معاہدے طے پائے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں ایک لاکھ 37 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ پانچ روزہ ورلڈ ڈیفنس شو کے اختتام پر جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر اور نمائش کے چیئرمین انجینئر احمد بن عبدالعزیز العوھلی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایونٹ میں 89 ممالک کے 1486 نمائش کنندگان نے شرکت کی جبکہ 121 ملکوں کے 513 سرکاری وفود شامل تھے۔ نمائش میں وزیٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ رہی۔

ایکسپو کا رقبہ 272500 مربع میٹر تھا جو پہلے ایڈیشن سے 58 فیصد زیادہ تھا ۔انجینئر احمد بن عبد العزیز العوھلی نے کہا کہ ورلڈ ڈیفنس شو نے عالمی مارکیٹ میں مملکت کی ڈیفنس اور سکیورٹی کی صنعت کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ورلڈ ڈیفنس شو کے تیسرے ایڈیشن میں سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی ’’سامی‘‘نے بھی خصوصی طور پر اپنا پویلین لگایا تھا جو تین ہزار مربع میٹر پر محیط تھا۔پویلین میں 6 سٹالز لگائے گئے تھے جہاں کمپنی 60 سے زائد مصنوعات پیش کی گئیں۔گروپ اور اس کے ذیلی اداروں نے ایوی ایشن، گراؤنڈ سسٹم ، جدید الیکٹرونکس، بغیر پائلٹ کے نظام ، جنگی ساز وسامان اور سپلائی چین کے شعبوں میں 25 سٹریٹجک معاہدے اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے۔