سعودی ریال کی قدر میں کمی، اماراتی درہم کی قدر مستحکم

کراچی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ جمعہ کو سعودی ریال کی قدر میں سنگل پیسے کی کمی رونماءہوئی جبکہ اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے …

کراچی ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ جمعہ کو سعودی ریال کی قدر میں سنگل پیسے کی کمی رونماءہوئی جبکہ اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.13 روپے سے کم ہو کر 28.12 روپے اور قیمت خرید 26.47 روپے سے کم ہو کر 26.46 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.86 روپے اور قیمت خرید 26,45 روپے پر بند ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply