کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ، پرعزم اور …
سعودی سرمایہ کاروں نے بلوچستان میں توانائی، معدنیات، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے،سرفراز بگٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ، پرعزم اور عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ،صوبائی حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت، سازگار ماحول اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی استحکام، ترقی اور خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا ، بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔








