سعودی سفارتکار حج کے بعد ایران جائیںگے

تہران ۔ 24 اگست (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے سعودی دفتر خارجہ کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی وفود جلد ہی ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کریںگے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد جواد ظریف نے بتایا کہ حج موسم ختم ہونے کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں سعودی وفد تہران پہنچے گا۔ یہ دونوں ملکوں …

تہران ۔ 24 اگست (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے سعودی دفتر خارجہ کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی وفود جلد ہی ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کریںگے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد جواد ظریف نے بتایا کہ حج موسم ختم ہونے کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں سعودی وفد تہران پہنچے گا۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ برس منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد باہمی تعلقات میں بہتری کی پہلی علامت مانا جائیگا۔سعودی سفارتکار تہران میں اپنے سفارتخانے اور مشہد میں اپنے قونصل خانے کے دورے کریں گے ۔ ایرانی سفارتکاروں کو سعودی عرب میں ان کے سفارتخانے کا دورہ کرایا جائیگا۔

Leave a Reply