سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام

دمشق ۔14مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان پر خیر مقدم کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔العربیہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے امریکی صدر کے فیصلے کو شام کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔ اسعد الشیبانی نے اپنے بیانات میں شام پر عائد پابندیاں اٹھانے …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

دمشق ۔14مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان پر خیر مقدم کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔العربیہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے امریکی صدر کے فیصلے کو شام کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔

اسعد الشیبانی نے اپنے بیانات میں شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت شامی عوام کے لیے ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ ہم تباہ کن جنگ کے سالوں کے بعد استحکام، خود کفالت اور حقیقی تعمیر نو کے مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔نہوں نے مزید زور دیا ہے کہ سعودی سفارت کاری نے خطے میں عقل اور حکمت کی آواز ثابت کی ہے اور پابندیاں اٹھانے کی کوششوں کی حمایت میں ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شام کے مستقبل میں ایک نیا باب کھولنے کا سہرا برادر ممالک کے موقف کو جاتا ہے جن میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے بھی پابندیاں اٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔