ریاض۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں دہشت گردی سمیت متعدد جرائم ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ سعودی شہری علی عبد الجلیل آل سلیمان کو سکیورٹی فورس پر حملہ کرنے، ان پر فائر کرنے، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے، منی لانڈرنگ اور اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں …
سعودی شہری کو دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی

مزید خبریں
ریاض۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں دہشت گردی سمیت متعدد جرائم ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ سعودی شہری علی عبد الجلیل آل سلیمان کو سکیورٹی فورس پر حملہ کرنے، ان پر فائر کرنے، دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے، منی لانڈرنگ اور اسلحہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے تفتیش کی گئی اور تمام شواہد اور دلائل کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کی سزائی سنائی۔ وزارت نے کہا ہے کہ فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ منگل کو مشرقی ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ۔








