ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی شہر ملہم میں منعقد ہونے والی اور 15 نومبر تک جاری رہنے والی سعودی فالکنز کلب نیلامی 2024 کی دسویں رات کو دو فالکن مجموعی طور پر 305,000 ریال میں فروخت کیے گئے۔نیلامی کا آغاز الشیبہ کے شاہین فالکن سے ہوا تھا ،فالکن کی ابتدائی قیمت 70,000 ریال لاگئی گئی، بولی لگانے کے بعد، اسے 150,000 ریال میں فروخت کیا گیا۔گزشتہ رات کا اختتام ہراد …
سعودی شہر ملہم میں دو فالکن مجموعی طور پر 305,000 ریال میں فروخت
ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی شہر ملہم میں منعقد ہونے والی اور 15 نومبر تک جاری رہنے والی سعودی فالکنز کلب نیلامی 2024 کی دسویں رات کو دو فالکن مجموعی طور پر 305,000 ریال میں فروخت کیے گئے۔نیلامی کا آغاز الشیبہ کے شاہین فالکن سے ہوا تھا ،فالکن کی ابتدائی قیمت 70,000 ریال لاگئی گئی، بولی لگانے کے بعد، اسے 150,000 ریال میں فروخت کیا گیا۔گزشتہ رات کا اختتام ہراد شہر سے ایک دوسرے باز کے ساتھ ہوا۔
یہ فالکن، جس کے آٹھ مالکان تھے، کی ابتدائی بولی 80,000 ریال کی تھی اور بالآخر 155,000 ریال میں فروخت ہوئی۔سعودی فالکنز کلب نیلامی سعودی عرب میں فالکن کی سب سے بڑی سرکاری نیلامی ہے، جو سعودی عرب کے ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی ورثے کو ملک کے سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصے کے طور پر فروغ دیتی ہے۔









