سعودی عرب،داخلی عازمین کے لیے رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ 18 اپریل سے شروع کر نے کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال داخلی عازمین کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ18 اپریل (یکم ذوالقعدہ) سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض ۔14اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال داخلی عازمین کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ 18 اپریل (یکم ذوالقعدہ) سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مرحلہ ان شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کےلیے جنہوں نے گزشتہ پانچ سال میں پہلے حج کیا ہے۔دوسرے مرحلے میں نسک ایپلی کیشن اور آفیشنل سائٹ نسک ایس اے کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں باقی رہ جانے والی نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کے لیے رجسٹریشن کھولی جائے گی۔