سعودی عرب،رمضان سیزن میں حرمین ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا آپریشنل پلان جاری

ریاض۔17فروری (اے پی پی):سعودی ریلوے (سار) نے رمضان المبارک کے دوران حرمین ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا آپریشنل پلان جاری کر دیا ہے،جس کے تحت یومیہ بنیاد پر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی گنجائش بڑھانے کے لئے آپریشنل تیاری مکمل کرلی۔ رمضان سیزن کے پلان …

ریاض۔17فروری (اے پی پی):سعودی ریلوے (سار) نے رمضان المبارک کے دوران حرمین ہائی سپیڈ ٹرین سروس کا آپریشنل پلان جاری کر دیا ہے،جس کے تحت یومیہ بنیاد پر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی گنجائش بڑھانے کے لئے آپریشنل تیاری مکمل کرلی۔

رمضان سیزن کے پلان میں یومیہ بنیاد پر 100 سے زائد ٹرپس شامل ہیں جو نماز اور عمرہ زائرین کی آمد ورفت کے مطابق شیڈول کیے جائیں گے۔ حرمین ریلوے کے شیڈول کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو نماز کےلیے سہولت مل سکے۔ رمضان سیزن میں حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کے ذریعے 1.7 ملین افراد کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، 3 ہزار 662 سے زیادہ ٹرپس کا پلان ہے۔ خیال رہے کہ حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جس کی انتہائی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ اصلاحات مملکت کے وژن 2030 اور قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کے مقاصد کے مطابق ہیں۔ سعودی ریلوے نے حال ہی میں سپین کی ایک کمپنی سے 20 نئی جدید ٹرینیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، ٹرینوں کی فراہمی 2028 سے 2031 کے درمیان مکمل ہوگی۔ حرمین ہائی سپیڈ ریلوے کا بیڑا 35 ٹرینوں پرمشتمل ہے جس کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔