سعودی عرب،ریاض میں 2 روزہ انٹرنیشنل ترجمہ فورم

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودیعرب کے دارالحکومت ریاض میں دو روزہ انٹرنیشنل ترجمہ فورم 24 کا آغاز کل 8 نومبر سے ہوگا۔ عاجل نیوز کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والے دو روزہ ترجمہ فورم میں 50 سے زائد مقامی اور غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے جو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے اس فن کو بہتر بنانے کےلیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ …

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودیعرب کے دارالحکومت ریاض میں دو روزہ انٹرنیشنل ترجمہ فورم 24 کا آغاز کل 8 نومبر سے ہوگا۔

عاجل نیوز کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والے دو روزہ ترجمہ فورم میں 50 سے زائد مقامی اور غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے جو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے اس فن کو بہتر بنانے کےلیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

فورم میں مقامی اور عالمی سطح پر ترجمہ کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی مقالے پیش کیے جائیں گے علاوہ ازیں ترجمہ کرنے والوں کے سہولت کے لیے جدید پلیٹ فارمز کا بھی تعارف کرایا جائے گا جس سے استفادہ کرتے ہوئے کام کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

ترجمہ فورم میں مختلف نوعیت کے سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مترجمین کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔