ریاض۔14جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جدہ میں سفرِحج کے حوالے سے ’’ نسک‘‘ پورٹل کا اپ ڈیٹ ورژن لانچ کر دیاجس میں 100 سے زائد اضافی سروسز شروع کی گئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے حج کانفرنس ونمائش کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خاص ہدایات اور ولی عہد شہزادہ محمد …
سعودی عرب،سفرِحج کے حوالے سے نسک پورٹل کا اپ ڈیٹ ورژن لانچ ، نئی سروسز متعارف

مزید خبریں
ریاض۔14جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جدہ میں سفرِحج کے حوالے سے ’’ نسک‘‘ پورٹل کا اپ ڈیٹ ورژن لانچ کر دیاجس میں 100 سے زائد اضافی سروسز شروع کی گئی ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق انہوں نے حج کانفرنس ونمائش کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خاص ہدایات اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون سے گزشتہ سال حج وعمرہ زائرین کی تعداد 18.5 ملین سے تجاوز کرگئی۔
وزیر حج نے مزید کہا کہ گزشتہ سال مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کی زیارت کرنے والوں کی تعداد 13 ملین سےزیادہ رہی ہے۔ حجاج و زائرین کی سہولت کےلیے اعلی تربیت یافتہ عملے اور ڈیجیٹل حج آپریشنز کے جامع نظام نے حج خدمات کی بہتر و منظم فراہمی کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سفرِ حج جو کبھی بہت مشقت و تھکا دینے والا ہوتا تھا اب بہترین اور مثالی خدمات کی فراہمی کے باعث آسان اور اطمینان بخش ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کے پیشِ نظراللہ کے مہمانوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ وزیر حج نے کہا کہ سو برس قبل حجاج کی تعداد 50 ہزار ہوا کرتی تھی جو اب 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
مملکت دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمٰن سفرِ حج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ 33 ممالک کا دورہ کیا تاکہ حجاج کی ضرورتوں کا جائزہ لیے کر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے حج کے حوالے سے حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 2024 تک جامع منصوبے مرتب کئے ہیں ۔ سالانہ بنیادوں پر حج امور کو منظم کیا جاتا ہے جس کا آغاز 12 ذوالحجہ سے آئندہ برس کےلیے کیا جاتا ہے۔








