سعودی عرب،منی الشارع الجدید ہسپتال عازمین حج کے لیے تیار

مکہ مکرمہ ۔24جون (اے پی پی):سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منی الشارع الجدید ہسپتال عازمین حج کو طبی معائنے اور علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منی شاہراہ الجدید ہسپتال مشاعر مقدسہ میں دیگر ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی صحت سہولتوں میں سے ایک ہے۔ …

مکہ مکرمہ ۔24جون (اے پی پی):سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منی الشارع الجدید ہسپتال عازمین حج کو طبی معائنے اور علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منی شاہراہ الجدید ہسپتال مشاعر مقدسہ میں دیگر ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی صحت سہولتوں میں سے ایک ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ منی شاہراہ الجدید ہسپتال پچاس بستروں پر مشتمل ہے ان میں سے 13 ایمرجنسی، دو ریسیسیٹیشن اور 3 آئسولیشن بیڈ کے علاوہ دھوپ اور لوسے متاثرین کے لیے علیحدہ شعبہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایمرجنسی کیسز نمٹانے کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی وارڈ کے حوالے سے خصوصی بیڈ فراہم کیے گئے ہیں۔

ہسپتال میں10جنرل اور سپیشل وارڈز ہیں۔ ان میں 16 بیڈ تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق الشارع الجدید ہسپتال میں کڈنی یونٹ بھی ہے جو4بستروں پر مشتمل ہے۔ ہسپتال کی لیباریٹری میں جدید ترین آلات موجود ہیں۔

مزید خبریں