ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں آتش فشاں پہاڑوں کا سب سے بڑا سلسلہ تقریبا 5892 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق طائف کے شمال مشرق میں180 کلو میٹر کی دوری پر مہد الذہب شہر کے جنوب میں واقع جبلِ "الہل" اور "ابو مخروم" کے نام سے مشہور ہیں۔ اَرتھ ایریل ڈاکیومنٹری ٹیم کے مطابق جبل الہیل جس آتش فشاں سلسلے …
سعودی عرب، آتش فشاں پہاڑوں کا سلسلہ دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کی کوشش

مزید خبریں
ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں آتش فشاں پہاڑوں کا سب سے بڑا سلسلہ تقریبا 5892 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق طائف کے شمال مشرق میں180 کلو میٹر کی دوری پر مہد الذہب شہر کے جنوب میں واقع جبلِ "الہل” اور "ابو مخروم” کے نام سے مشہور ہیں۔ اَرتھ ایریل ڈاکیومنٹری ٹیم کے مطابق جبل الہیل جس آتش فشاں سلسلے میں واقعے ہے وہ "حرہِ کشب” کے نام سے مشہور ہے۔ مذکورہ ٹیم کے ارکان میں ارضیاتی مقامات کے تجزیاتی مشاورتی ماہرین شامل ہیں۔ جبل الہیل کو حرہ کشب کا مرکزی آتش فشاں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ علاقے میں واقع ہونے والا سب سے نیا آتش فشاں ہے۔ لہذا اس سے نکلنے والا لاوا اطراف کے مقابلے میں سیاہ رنگ کا ہے۔اَرتھ ایریل ڈاکیومنٹری ٹیم کے قائد عبدالعزیز الدخیل کا کہنا ہے کہ "سعودی عرب کے مقامات کی تصویر کشی اور دستاویزی حفاظت کے سلسلے میں ملک کے قدرتی مقامات جن میں آتش فشاں شامل ہیں یہ ہماری ٹیم کے اہم اہداف اور محور میں سے ہیں۔ ہماری ٹیم سعودی عرب کے تاریخی ورثے اور نمایاں مقامات کی دریافت میں دل چسپی رکھتی ہے۔ لہذا جبل الہیل اپنی منفرد شکل کے سبب ہماری ٹیم کے اہداف میں شامل تھا۔








