سعودی عرب، العلا میں دوران ڈرائیونگ سبزے کو نقصان پہنچانے پر 2 ہزار ریال تک جرمانہ

ریاض ۔15جنوری (اے پی پی):سعود ی العلا رائل کمیشن نے ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔کمیشن نے سبزے والے مقامات پر ڈرائیونگ کو خلاف ورزی قرار دیا اور سبزے کو نقصان پہنچانے پر جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔العلا رائل کمیشن نے ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرر رکھنے کی ضرورت …

ریاض ۔15جنوری (اے پی پی):سعود ی العلا رائل کمیشن نے ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔کمیشن نے سبزے والے مقامات پر ڈرائیونگ کو خلاف ورزی قرار دیا اور سبزے کو نقصان پہنچانے پر جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔العلا رائل کمیشن نے ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔

کمیشن نے سبزے والے مقامات پر ڈرائیونگ کو خلاف ورزی قرار دیا اور سبزے کو نقصان پہنچانے پر جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔العلا رائل کمیشن کا کہنا تھا کہ سبزہ زار ماحولیات کے تحفظ اور پائیداری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ لاپروائی سے ڈرائیونگ سے نہ صرف سبزہ بلکہ مٹی بھی متاثر ہوتی ہے جس سے ماحولیاتی تحفظ کو نقصان پہنچتا ہے۔کیمپنگ کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ مقامی ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی قانون شکنی سے بچ سکیں۔