سعودی عرب، ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے شروع ہو گا

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے شروع ہو گا۔ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی تین روزہ فورم کے پانچویں ایڈیشن کا عنوان’’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘‘ ہے۔فورم میں 300 سے زیادہ انٹرنیشنل ایکسپرٹس اور سپیشلسٹ 150 ڈائیلاگ سیشنز میں شرکت کریں گے، جس میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر بات کی …

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے شروع ہو گا۔ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی تین روزہ فورم کے پانچویں ایڈیشن کا عنوان’’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘‘ ہے۔فورم میں 300 سے زیادہ انٹرنیشنل ایکسپرٹس اور سپیشلسٹ 150 ڈائیلاگ سیشنز میں شرکت کریں گے، جس میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر بات کی جائے گی۔

پروڈکشن ، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے لیے جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے جائیں گےجبکہ سعودی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے معاہدے بھی متوقع ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے دس سال مکمل ہونے پر فورم کا پانچواں ایڈیشن خاص اہمیت کا حامل ہے، ایک دہائی کے دوران سعودی میڈیا ایک گلوبل انفلوئنسز کے طور پر ابھرا ہے۔

اس فورم کا مقصد مصنوعی ذہانت اور بدلتے ہوئے درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ فورم میں مختلف امور پرفوکس کیاجائے گا جو وقت حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن میں مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہو گا۔ پانچویں ایڈیشن کی ایک اہم خصوصیت فیوچر آف میڈیا ایگزبیشن فومیکس کے ساتھ بولیو ارڈ 2030 ایریا کا آغاز ہے۔

 

مزید خبریں