سعودی عرب، غیرملکی شہری کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے والے کفیل کو 15 برس قید، 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا

جدہ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مکفول کا پاسپورٹ رکھنے والے کفیل کے لئے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دینے کا اعلان کر دیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سرکاری اکاﺅنٹ پر جاری کردہ انتباہ میں توجہ دلائی کہ اجیر کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں کرنا انسانی سمگلنگ کا جرم تصور کیا جائے گا اور اس …

جدہ ۔ 5 نومبر (اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مکفول کا پاسپورٹ رکھنے والے کفیل کے لئے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دینے کا اعلان کر دیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سرکاری اکاﺅنٹ پر جاری کردہ انتباہ میں توجہ دلائی کہ اجیر کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں کرنا انسانی سمگلنگ کا جرم تصور کیا جائے گا اور اس کی سزا 15 برس قید یا 10 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں