سعودی عرب، مسجد نمرہ میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ ۔23جون (اے پی پی):میدان عرفات میں حج کے سب سے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے آنے والے لاکھوں حجاج کرام کے استقبال کے لیے مسجد نمرہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نمرہ میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ یہ دنیا کی واحد …

مکہ مکرمہ ۔23جون (اے پی پی):میدان عرفات میں حج کے سب سے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے آنے والے لاکھوں حجاج کرام کے استقبال کے لیے مسجد نمرہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد نمرہ میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

یہ دنیا کی واحد مسجد ہے جو سال میں ایک بار کھلتی ہے۔ مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔ مسجد کے باہر بھی لاکھوں افراد ظہر اورعصر کی نماز ایک اذان اور دو تکبیرات کے ساتھ ادا کریں گے۔

مسجد نمرہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنی ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال 22 لاکھ افراد میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

مزید خبریں