سعودی عرب، مقامی عازمین کے لیے حج 2025 کی رجسٹریشن شروع

ریاض ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نےمقامی عازمین کے لیے حج 2025 کی رجسٹریشن شروع کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ نے درخواست دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کریں۔وزارت نے جلد رجسٹریشن کی اہمیت پر زور دیا، درخواست دہندگان کو مشورہ دیا …

ریاض ۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نےمقامی عازمین کے لیے حج 2025 کی رجسٹریشن شروع کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ نے درخواست دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کریں۔وزارت نے جلد رجسٹریشن کی اہمیت پر زور دیا، درخواست دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت بارے مکمل معلومات دیں اور ضرورت پڑنے پر محرم کی شرط سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائیں۔

یہ مراحل مکمل ہونے کے بعد، حج پیکج کی بکنگ دستیاب ہونے پر درخواست دہندگان کو مطلع کیا جائے گا۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو ترجیح دی جائے گی۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے "نسک” پورٹل کے ایک نئے ورژن کی نقاب کشائی کی، جس میں 100 سے زیادہ نئی خدمات شامل ہیں۔نسک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور اس سے آگے کے لیے حج یا عمرہ کا سفر نامہ تیار کرنے کے لیے پہلا سرکاری منصوبہ بندی، بکنگ اور تجربہ کا پلیٹ فارم ہے۔ نسک کے ساتھ پوری دنیا کے مسافر ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک، اپنے پورےقیام کو آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں