سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت صحت کے تعاون سے نجی طبی اداروں میں 4 پیشوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغازکردیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی مرد وخواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’سعودائزیشن‘ مہم پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز …

ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت صحت کے تعاون سے نجی طبی اداروں میں 4 پیشوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغازکردیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی مرد وخواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’سعودائزیشن‘ مہم پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز میں قائم ہسپتال و طبی مراکز کو ہدایت کی تھی کہ وہ مختلف شعبوں میں سعودی کارکنوں کو تعینات کریں ۔سعودائزیشن پرعمل درآمد کے لیے وزارت نے مختلف مراحل کا تعین کیا تھا۔

طبی اداروں میں کارکنوں کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تناسب مقرر کیا گیا۔وزارت کی جانب سے مقرر کردہ تناسب کے مطابق ’نیوٹریشن‘ اور ’فزیوتھراپی‘ کے شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد 80 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ میڈیکل لیبارٹریز میں 70 فیصد اور ریڈیولوجی میں سعودی کارکنوں کا تناسب 65 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

طبی اداروں میں سعودی کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرت کا تعین بھی کیا گیا ہے ۔ اسپیشلسٹ کو 7 ہزار ریال جبکہ ٹیکنیشن کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں