سعودی عرب، پارکوں میں باربی کیو کرنے پر پابندی عائد

ریاض ۔ 16 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب میں پارکوں میں باربی کیو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔سعودی عرب میں مقامی شہر ی اور مقیم غیر ملکی ویک اینڈ پر پارکوں اور پبلک مقامات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں وہ اہل و عیال و دوست احباب کے ساتھ مل کر باربی کیو کا مزہ بھی لیتے ہیں۔سعودی اخبارکے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے خبردار کیا …

ریاض ۔ 16 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب میں پارکوں میں باربی کیو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔سعودی عرب میں مقامی شہر ی اور مقیم غیر ملکی ویک اینڈ پر پارکوں اور پبلک مقامات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں وہ اہل و عیال و دوست احباب کے ساتھ مل کر باربی کیو کا مزہ بھی لیتے ہیں۔سعودی اخبارکے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے خبردار کیا ہے کہ پارکوں اور پبلک مقامات پر باربی کیو منع ہے۔اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی تو پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر 100 ریال جرمانہ ہوگا، دوبارہ پکڑے جانے پر یہ جرمانہ دگنا ہوجائے گا۔وزارت بلدیات و دیہی امور کے مطابق عوامی مقامات پرکچھ مقامات باربی کیو کے لیے مخصوص ہیں۔ مقامی شہری اور تارکین وطن انہی مقامات پر اپنا شوق پورا کریں۔