مکہ۔ 31جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میںحرمین ایکسپریس ٹرین کے تجرباتی سفر بند کردیئے گئے۔سعودی اخبار کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تجرباتی سفر مفت کرایا جارہا تھا۔ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ اور وہاں سے مکہ مکرمہ کیلئے مفت چلائی جارہی تھی۔جس کے لئے پہلے سے ریزرویشن کرانا ضروری تھا۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ستمبرسے باقاعدہ سروس شروع کی …
سعودی عرب ،حرمین ایکسپریس ٹرین کے تجرباتی مفت سفر بند،ستمبرسے باقاعدہ سروس کا آغازہوگا

مزید خبریں
مکہ۔ 31جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میںحرمین ایکسپریس ٹرین کے تجرباتی سفر بند کردیئے گئے۔سعودی اخبار کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تجرباتی سفر مفت کرایا جارہا تھا۔ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ اور وہاں سے مکہ مکرمہ کیلئے مفت چلائی جارہی تھی۔جس کے لئے پہلے سے ریزرویشن کرانا ضروری تھا۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ستمبرسے باقاعدہ سروس شروع کی جائے گی۔ یہ ٹرین کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور یہاں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیلئے چلائی جائے گی۔ اس کی بدولت حازمین کو مقدس شہروں میں آنے جانے کی بڑی سہولت ہوگی۔








