سعودی عرب ،ریاض میٹرو ریڈ لائن کی توسیعی منصوبے کا اعلان، پانچ نئے سٹیشن

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ریاض رائل کمیشن نے ریاض میٹرو کی ریڈ لائن کی توسیع کے ڈیزائن، تعمیر اور تکمیل کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت موجودہ ٹریک میں 8.4 کلو میٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ توسیع کنگ سعود یونیورسٹی سے الدرعیہ ڈیولپمنٹ گیٹ پروجیکٹ تک کی جائے گی ا ور اس میں پانچ …

ریاض ۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ریاض رائل کمیشن نے ریاض میٹرو کی ریڈ لائن کی توسیع کے ڈیزائن، تعمیر اور تکمیل کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت موجودہ ٹریک میں 8.4 کلو میٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ توسیع کنگ سعود یونیورسٹی سے الدرعیہ ڈیولپمنٹ گیٹ پروجیکٹ تک کی جائے گی ا ور اس میں پانچ نئےسٹیشن شامل ہوں گے۔ریڈ لائن کی توسیع دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مکمل کرنے، اہم علاقوں، رہائشی کمیونٹیز، تعلیمی، ثقافتی اور صحت مراکز کے درمیان رابطے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ شہری آبادی کو ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے مزید سہولت فراہم کی جاسکے۔