سعودی عرب ،ریاض کی پولیس نے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لیا

ریاض۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر ریاض کی پولیس نے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کے اس عمل سے دوسروں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ …

ریاض۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر ریاض کی پولیس نے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کے اس عمل سے دوسروں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش بھی جا ری ہے۔خیال رہے سعودی عرب میں کسی غیرقانونی عمل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔