ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی عر ب کے امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں فلسطینی عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے بڑے رقبے پر ایک سینٹرل کچن قائم کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق غزہ کی پٹی میں قائم کچن میں رمضان المبارک کے آغاز سے یومیہ بنیاد پر 24 ہزار تازہ خوارک کے پارسل تیار کیے جا رہے ہیں۔سعودی سینٹرفارکلچر اینڈ ہیریٹج جو …
سعودی عرب ،شاہ سلمان مرکز نے فلسطینیوں کو تازہ خوراک کی فراہمی کے لئے غزہ میں سینٹرل کچن قائم کردیا

مزید خبریں
ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی عر ب کے امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں فلسطینی عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے بڑے رقبے پر ایک سینٹرل کچن قائم کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق غزہ کی پٹی میں قائم کچن میں رمضان المبارک کے آغاز سے یومیہ بنیاد پر 24 ہزار تازہ خوارک کے پارسل تیار کیے جا رہے ہیں۔سعودی سینٹرفارکلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کے تعاون سے کچن قائم کیا گیا ،تازہ خوراک منصوبے کے تحت 40 کے قریب مقامی افراد کو روزگار بھی میسرآیا ۔

شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلیٰ اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے ایس پی اے کو بتایا کہ غزہ میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی المیے کے باعث فلسطینی عوام بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہو ئے۔انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں 90 فیصد فلسطینی غربت کی حد تک پہنچ چکے ہیں جس کا سبب وہاں امدادی اشیا کی ترسیل میں پیش آنے والی رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والے سانحے کے آغاز سے ہی سعودی قیادت کی خصوصی ہدایات کے تحت امدادی مہم کا آغاز کیا جس کےلیے فضائی، زمینی اور بحری تمام ذرائع استعمال کیے گئے،اس کے ساتھ فلسطینی عوام کی امداد کے لیے حکومتی و عوامی سطح پرعطیہ مہم کا بھی اعلان کیا گیا۔








