سعودی عرب ، آرامکو کا گیس کے توسیعی منصوبے میں الجافورہ میں پیداوار اور تناقیب پلانٹ میں آپریشنل کاموں کا آغاز

ریاض۔27فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو نے گیس کی پیداوار میں توسیع کے منصوبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے الجافورہ میں پیداوار اور تناقیب پلانٹ میں آپریشنل کاموں کا آغاز کردیا۔ العربیہ اردو کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑی غیر روایتی گیس فیلڈ الجافورہ میں پیداوار کا آغاز اور دنیا کے بڑے گیس پلانٹس میں سے ایک تناقیب گیس پلانٹ …

ریاض۔27فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو نے گیس کی پیداوار میں توسیع کے منصوبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے الجافورہ میں پیداوار اور تناقیب پلانٹ میں آپریشنل کاموں کا آغاز کردیا۔ العربیہ اردو کے مطابق اس سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑی غیر روایتی گیس فیلڈ الجافورہ میں پیداوار کا آغاز اور دنیا کے بڑے گیس پلانٹس میں سے ایک تناقیب گیس پلانٹ میں آپریشنل کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آرامکو کا ہدف 2021 کے پیداواری سطح کے مقابلے میں 2030 تک کمپنی کی سیلز گیس کی پیداواری صلاحیت میں تقریباً 80 فیصد اضافہ کرنا ہے تاکہ گیس اور اس سے منسلک مائعات کی مجموعی پیداوار یومیہ تقریباً 6 ملین بیرل تیل کے مساوی پہنچ جائے۔ایک بیان میں آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر امین بن حسن الناصر نے کہا کہ ہمیں الجافورہ فیلڈ میں پیداواری کاموں اور تناقیب گیس پلانٹ میں آپریشنل کاموں کے آغاز پر فخر ہے،

یہ آرامکو اور مملکت میں توانائی کے مستقبل کے لیے بڑی کامیابیاں ہیں، یہ بڑے منصوبے گیس کی بڑھتی مقامی طلب پوری کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے جس سے کئی اہم شعبوں میں صنعت کاری اور ترقی کو فروغ اور ساتھ ہی بڑی مقدار میں اعلیٰ قدر والے مائعات کی پیداوار بھی ہوگی۔