سعودی عرب ، ایسٹ، ویسٹ پائپ لائن کی مکمل صلاحیت کے ساتھ آپریشنل بحالی کا اعلان
سعودی عرب ، ایسٹ، ویسٹ پائپ لائن کی مکمل صلاحیت کے ساتھ آپریشنل بحالی کا اعلان
ریاض ۔13اپریل (اے پی پی):سعودی وزات توانائی نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے مکمل صلاحیت کے ساتھ آپریشنل بحالی کا اعلان کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے مکمل پمپنگ کی صلاحیت کو بحال کرنے میں آپریشنل اور تیکنیکی کوششوں میں کامیابی ملی ہے، جو تقریبا 7 ملین بیرل یومیہ ہے۔منیفہ آئل فیلڈ کی تقریبا تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار بحال کی گئی ہے، جبکہ خریص آئل فیلڈ میں مکمل پیداواری صلاحیت کو بحال کرنے کے لیے کام ابھی جاری ہے۔









