ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عر ب نے خطے کی پہلی لگژری ٹرین ’ڈیزرٹ ڈریم ‘ کا ڈیزائن متعارف کروادیا،اس میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے ’سار‘ نے اطالوی وزیراعظم کے دورہ مملکت کے موقع پر مجوزہ مشرق وسطیٰ کی پہلی فائیو سٹار لگژری ٹرین کے حتمی ڈیزائن جاری کئے ہیں۔ …
سعودی عرب ، خطے کی پہلی لگژری ٹرین ڈیزرٹ ڈریم کا ڈیزائن متعارف

مزید خبریں
ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی عر ب نے خطے کی پہلی لگژری ٹرین ’ڈیزرٹ ڈریم ‘ کا ڈیزائن متعارف کروادیا،اس میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے ’سار‘ نے اطالوی وزیراعظم کے دورہ مملکت کے موقع پر مجوزہ مشرق وسطیٰ کی پہلی فائیو سٹار لگژری ٹرین کے حتمی ڈیزائن جاری کئے ہیں۔
اٹلی کی کمپنی ارسینالی کے تعاون سے بنائی جانے والی اس ڈیزرٹ ڈریم نامی لگژری ٹرین میں سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے صحرائی مناظر کو مختلف رنگوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔حتمی ڈیزائن میں ٹرین کے ڈبوں میں بھی مملکت کے مختلف مقامات کی عکاسی کی گئی ہے جن میں مدائن صالح، العلا، حائل اوردیگر قدیم مقامات شامل ہیں ،اس کا مقصد سیاحوں کو ان تاریخی مقامات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا ہے۔
ڈیزرٹ ڈریم کے 14 ڈبے ہوں گے جن میں 34 لگژری سوئٹس شامل ہیں جو مسافروں کو معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ٹرین میں مسافروں کے لیے فرسٹ کلاس ریستوران کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جہاں مقامی اورعالمی شیف خدمات انجام دیں گے۔







