سعودی عرب ، مختلف علاقوں میں جمعہ تک بارش کا امکان

ریاض۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے جمعہ تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر، حائل، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے ۔ قومی مرکز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے …

ریاض۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے جمعہ تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر، حائل، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے ۔ قومی مرکز نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور’انوا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد کریں۔