سعودی عرب ، پہلے لیڈیز ٹورسٹ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

ریاض۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلیمان الراجحی نے دارالحکومت ریاض میں پہلے لیڈیز ٹورسٹ اینڈ ہوٹلنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔ خواتین کو ملک بھر میں ٹورسٹ اینڈ ہوٹلنگ میں روزگار کے لیے تیار کیا جائے گا۔ انہیں اس کی تربیت بھی دی جائے گی۔انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم و تربیت پانے والی سعودی لڑکیوں کو سعودی اور بین الاقوامی سیاحتی کمپنیوں میں ملازمتیں دلوائی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ٹورسٹ اینڈ ہوٹلنگ کے شعبے میں کام کرنے والی بڑی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک گروپ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے۔