ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افریقہ کے دو ممالک جبوتی اور گینی کے لیے فوڈ ڈسٹریبویشن پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ایس پی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پراجیکٹ خطرات سے دوچار ممالک کے لیے سعودی عرب کی بڑی پیمانے پر جاری انسانی …
سعودی عرب ، کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کا جبوتی اور گینی کے لیے فوڈ پراجیکٹ کا آغاز

مزید خبریں
ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افریقہ کے دو ممالک جبوتی اور گینی کے لیے فوڈ ڈسٹریبویشن پراجیکٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ایس پی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پراجیکٹ خطرات سے دوچار ممالک کے لیے سعودی عرب کی بڑی پیمانے پر جاری انسانی ریلیف کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔
جبوتی میں سعودی سفیر مترک العجالین اور مقامی آفیشلز نے اس سال کے پراجیکٹ کے پانچویں فیز کا اعلان کیا۔اس پراجیکٹ کے تحت ضروری اشیا خورونوش کی 6715 ٹوکریاں جبوتی کے کئی علاقوں میں رہنے والے 40 ہزار افراد کو دی گئیں۔دوسری جانب گینی میں سعودی سفیر ڈاکٹر فہد الراشدی نے اس پراجیکٹ کو لانچ کیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت کھانے کی 8400 ٹوکریاں ملک بھر کے 50 ہزار افراد کو دی جائیں گی۔
2015 میں شروع ہونے والے اس پراجیکٹ کے تحت کے ایس ریلیف انسانی امداد کے بنیادی ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد فوڈ سکیورٹی جیسے ایک بڑے اور نہایت اہم سیکٹر پر کام کرنا ہے۔آفیشل اعدادوشمار کے مطابق کے ایس ریلیف نے اب تک 2.2 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر کے 1150 فوڈ سکیورٹی پراجیکٹ جاری کیے ہیں۔کھانے پینے کی اشیا کی تقسیم کے ان پروگراموں نے 86 ممالک میں ضرورت مند افراد کی مدد کی۔بڑے پیمانے پر فوڈ سکیورٹی کے علاوہ کے ایس ریلیف نے انسانی ہمدردی اور ترقی کے امدادی پروگراموں کے تحت چار براعظموں کے 113 ممالک میں اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔








