ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے حفظ قرآن، تلاوت اور تفسیر کے لیے 27 ویں کنگ سلمان ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔اردو نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ گورنر ریاض کا خیرمقدم سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ اور وزیرتعلیم یوسف البنیان نے کیا۔ …
سعودی عرب ، گورنر ریاض نے 27 ویں کنگ سلمان ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا

مزید خبریں
ریاض۔22فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے حفظ قرآن، تلاوت اور تفسیر کے لیے 27 ویں کنگ سلمان ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔اردو نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ گورنر ریاض کا خیرمقدم سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ اور وزیرتعلیم یوسف البنیان نے کیا۔
مقابلے کے 27 ویں سیشن کے شرکا کی تعداد 129 تھی جن کا تعلق سعودی عرب کے مختلف ریجنز اور شہروں سے تھا جبکہ مجموعی انعامات 70 لاکھ ریال کے رکھے گئے۔یاد رہے مقابلے کے27 ویں سیشن میں 6 زمرے تھے، پہلی کیٹیگری میں مکمل قرآن کریم کے حفاظ تجوید کے ساتھ ساتوں قراتوں کے ماہر شامل تھے،دوسری کیٹگری مکمل حفظ قرآن، تجدوید اور مفرد تفسیر، تیسری کیٹیگری مکمل حفظ اور تجوید کی تھی،چوتھی کیٹگری میں 20 سپاروں کے حفاظ ، پانچویں میں 10 پاروں کے حفاظ جبکہ چھٹی میں پانچ سپاروں کے حفاظ نے تجوید کے ساتھ منتخب کی گئی آیات کی تلاوت کی۔








