سعودی عرب ، 54فیصد افراد منرل واٹر استعمال کر تے ہیں

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سعودی سروے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں 54 فیصد افراد منرل واٹر جبکہ 17 فیصد نلوں کا پانی ہی استعمال کرتے ہیں۔ منرل واٹر استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ٹینکوں کی باقاعدہ صفائی نہیں ہوتی اس لئے نلوں کا والا پانی استعمال نہیں کرتے۔ سروے اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سعودی …

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سعودی سروے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں 54 فیصد افراد منرل واٹر جبکہ 17 فیصد نلوں کا پانی ہی استعمال کرتے ہیں۔ منرل واٹر استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ٹینکوں کی باقاعدہ صفائی نہیں ہوتی اس لئے نلوں کا والا پانی استعمال نہیں کرتے۔ سروے اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں 16.4 فیصد افراد نے اپنے گھروں میں پینے کے پانی کے لیے فلٹر نصب کیا ہوا ہے جبکہ 17 فیصد بغیر فلٹر کے پانی استعمال کرتے ہیںمنرل واٹر کی مارکیٹ میں 90 کی دہائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میںآیا جب شہروں کے علاوہ قصبوں میں بھی جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ہونے لگے جس نے لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔

مزید خبریں