سعودی عرب ، 90 ممالک سے حج کے لیے آنے والے 1300شاہی مہمانوں کی آمد مکمل

مکہ مکرمہ ۔23جون (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 90 سے زیادہ ملکوں سے حج کرنے والے1300افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبررساں کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خادم حرمین الشریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت تمام شاہی مہمان گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت اسلامی امور شاہ …

مکہ مکرمہ ۔23جون (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 90 سے زیادہ ملکوں سے حج کرنے والے1300افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی خبررساں کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خادم حرمین الشریفین حج و عمرہ پروگرام کے تحت تمام شاہی مہمان گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

وزارت اسلامی امور شاہ سلمان کی ضیافت میں حج پر آنے والوں کے انتظامات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر حج کے لیے آنے13 سو عازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں