سعودی عرب اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا دوبارہ سربراہ برائے 2024 منتخب

ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا دوبارہ سربراہ برائے 2024 منتخب کر لیا گیا۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب نے 2023 کے دوران عالمی سیاحتی تنظیم کی مجلس عاملہ کی سربراہی …

ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کا دوبارہ سربراہ برائے 2024 منتخب کر لیا گیا۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب نے 2023 کے دوران عالمی سیاحتی تنظیم کی مجلس عاملہ کی سربراہی کی۔

اس دوران مجلس عاملہ نے شراکت، انفرادیت اور ترقی پر مشتمل بہترین اقدامات کیے۔سعودی عرب نے تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ تصور کے حوالے سے کامیابی حاصل کی۔ سعودی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ ’عالمی سیاحتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ارکان نے سیاحت کے لیے مل کر کام کیا۔اب ہم 2024 میں قائدانہ کردار جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کوشش کریں گے کہ رکن ملکوں کی امیدیں اورخواہشات پوری کریں۔احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی قیادت نہ صرف اندرون ملک فروغ سیاحت کے لیے مدد دے رہی ہے بلکہ پائیدار ترقی کے فروغ میں معاون اہم بین الاقوامی اقدامات کی بھی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب 2025 کے دوران عالمی سیاحتی تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں سیشن کے اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔