سعودی عرب اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کو 6 ملین ڈالر دے گا

سعودی عرب اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز (یو این او سی ٹی) کے تحت پروگراموں کے لیے 6 ملین ڈالر کی فنانشل سپورٹ فراہم کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کیا۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے دوران ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ ۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز (یو این او سی ٹی) کے تحت پروگراموں کے لیے 6 ملین ڈالر کی فنانشل سپورٹ فراہم کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کیا۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے دوران ہوئی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے لیے مملکت کی فنانشل سپورٹ چار کیلینڈر ایئر میں تقسیم کی جائے گی جس کا آغاز 2027 کے مالی سال سے ہوگا۔یہ سپورٹ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے مرکز کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گری کے مرکز کے ساتھ طویل عرصے سے تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ مرکز کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا، اس کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے 110 ملین ڈالر کی معاونت کی۔مملکت نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی عرب حکمت عملی کی سپورٹ کے ایک منصوبے کی فنانشل سپورٹ کے لیے امداد فراہم کی ہے۔